ابنا: امریکہ میں عدالت کی جانب سےسیاہ فام نوجوان کی ہلاکت میں ملوث سفید فام شخص کوبری کیے جانے کے خلاف امریکہ کےں سوسے زائد شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔ امریکہ میں سیاہ فام نوجوان ٹریوون مارٹن کے قاتل کوعدالت سے بری کیے جانے پر امریکی عوام دوواضح حصوں میں بٹ گئے ہیں۔مقتول کے آبائی شہر میامی میں سیکڑوں افرادنے ریلی نکالی جس میں ٹریوون مارٹن کے والد نے بھی شرکت کی اور کہاکہ وہ انصاف کیلیے ہردروازہ کھٹکھٹائیں گے۔17برس کے سیاہ فام ٹریوون مارٹن کوسفیدفام جارج زمرمین نے سینے میں گولی ماردی تھی۔تاہم زمرمین کوپچھلے ہفتے فلوریڈرکی عدالت نے اسٹینڈیورگراونڈ قانون کے تحت بری کردیاتھا۔اس قانون کے تحت کوئی بھی شخص اپنی زندگی بچانے کیلیے اس شخص کوقتل کرسکتاہے جس سے مزاحمت کاخدشہ بھی نظرآجائے۔کیلیفورنیامیں جمع مظاہرین کاکہناتھاکہ اس قانون ہی کوختم کرناہوگا۔ریلی صدراوبامہ کی ریاست شکاگومیں بھی نکالی گئی۔ امریکہ میں بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ ٹریوون مارٹن کاقتل نسلی منافرت کی وجہ سے کیا گيا تھا۔
.....
/169